Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں پنجاب یونیورسٹی کے ایکٹ سے فائدہ اٹھانے کا انکشاف

ویمن یونیورسٹی میں من پسند افراد کو نوانے کےلئے پنجاب یونیورسٹی کا ایکٹ استعمال کرنے انکشاف سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس : ممبران کو اندھیرے میں رکھ کر غیر قانونی اقدام منظور کرانے کی تیاریاں

ویمن یونیورسٹی کے تما م سٹیچوز منظور ہوچکے ہیں، اور اس کا کیلنڈر اور ایکٹ بھی مکمل ہوچکا ہے، اب جتنی بھی ترقی اور دیگر معاملات ہوں گے وہ یونیورسٹی کے اپنے قوانین کے مطابق ہوں گے۔

مگر من پسند افراد کو نوازنے کےلئے پنجاب یونیورسٹی ایکٹ کا سہارے لینے کی کوشش کی جارہی ہے، جس ایک مثال اپلائیڈ سائیکالوجی کی لیکچرار مہوش شفیق کے پی ایچ ڈی کے کیس کی ہے، جو سینڈیکیٹ کے آٹیم نمبر 60میں پیش کیا جانا ہے، اور اس کو پنجاب یونیورسٹی ایکٹ کے تحت تیار کرکے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

اس بارے میں ویمن یونیورسٹی کی ترجمان نے کہا ہےکہ سینڈیکیٹ کا اجلاس کے لئے ایجنڈا اور دیگر تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے، اور شرکاء اجلاس کو ایجنڈا حسب سابق بروقت شیئر کیا جاچکا ہے ۔

ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ شرکاء کو اجلاس سے ایجنڈا کو مخفی رکھا گیا ہے ۔ ایسی افواہیں وومن یونیورسٹی کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button