Breaking NewsEducationتازہ ترین
"امن اور پائیدار ترقی” ویمن یونیورسٹی ملتان میں کانفرنس آج ہوگی

ویمن یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس آج منگل کو منعقد ہوگی، جس کا عنوان "امن اور پائیدار ترقی”ہے۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ثاقب ظفر ہوں گے، جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر سعدیہ ارشاد ہیں۔
کانفرنس کے تین سیشن ہوں گے، ٹیکنیکل سیشن کے بعد وال پینٹنگ کے مقابلے بھی ہوں گے۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایس اور فوکل پرسن ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس سماجی تنظیم کے تعاون سے منعقد کرائی جارہی ہے ۔
سید کوثر عباس نے کہا کہ یہ امن اور ترقی کے حوالے سے دوسری کانفرنس ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔
کانفرنس صبح 9:30 بجے کچہری کیمپس میں شروع ہو گی۔


















