Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی آج سائنسی مقابلوں کی میزبانی کرے گی
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکولر بائیولوجی اینڈ جینٹکس کے زیر اہتمام سائنٹیفک ماڈل مقابلے 30 مئی کو منعقد ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق ایونٹ کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی، جو پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کریں گی۔
مقابلے میں شرکت کے لئے طالبات کو جو موضوعات دئے گئے ہیں، ان میں مائیکروبائیولوجی، مائیکرو بیل، جینٹیکس ، مائلکیولر، بائیو سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ شامل ہیں۔
ایونٹ متی تل کیمپس میں ہوگا، جس کی چیف آرگنائرز ڈاکٹر میمونہ نورین ہوں گی ۔



















