Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی اسلامیات کی دو روزہ کانفرنس کی میزبانی کرے گی
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل سیرت کانفرنس 13 نومبر سے شروع ہوگی۔
ترجمان کے مطابق شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کا عنوان ’’ملک کی پائیدار ترقی میں باوقار کام اور اقتصادی نشونما کی اہمیت ‘‘ سیرت النبیﷺ کی روشنی میں رکھا گیا ۔
کانفرنس کی چیف آرگنائزر وائس چانسلر و چیئرپرسن ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہونگی، جبکہ کانفرنس میں بین الاقوامی سکالر ہالینڈ سے پروفیسر ہربن روبگر، مصر سے ڈاکٹر خالد عبدالنبی، شام سے ڈاکٹر عبدالقادر اور ال ازہر یونیورسٹی مصر سے پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد الشرکاوے شرکت کریں گے، جبکہ ملکی سکالر کی بڑی تعداد بھی سیرت کانفرنس میں اپنے مقالے پیش کرے گی۔
سیرت کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر رقیہ بانو اور ڈاکٹر مکیہ نبی بخش کو مقرر کیا گیا ہے ۔