Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی آج پی ایچ ڈی ڈیفنس کی میزبانی کرے گی

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ اور پاکستان سٹڈی کی پی ایچ ڈی سکالر مسز شہناز بیگم کا پبلک ڈیفنس 6 اپریل کو ہوگا ۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق مسز شہناز بیگم کے مقالے کا عنوان’’خواتین کی سیاسی قیادت کے لیے سماجی اور ثقافتی رکاوٹ – مس فاطمہ جناح کا کیس اسٹڈی‘‘ ہے۔
مجلسی دفاع کی تقریب ساڑھے دس بجے کچہری کیمپس میں منعقد ہوگی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی ۔



















