Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان میں ویمن ڈے کی تقریب کا انعقاد

پنجاب حکومت کی ھدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع ملتان میں بھی خواتین کا عالمی دن جوش وخروش سے منایا گیا، اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام تحصیل کمپلیکس ملتان میں خواتین ڈے منانے کے لئے سیمینار منعقد کیا گیا ۔

سیمینار میں ضلع ملتان سے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ماری اسٹوپ سوسائٹی کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز ملتان ملک محمد حسن, ڈاکٹر عفت عمر بچہ ۔ تحصیل آفیسر ملتان صدر حارث عمران۔ انچارج موبائل سروس یونٹ ڈاکٹر عائشہ منیر اور ماری اسٹوپ کے افسران نے اپنی شرکت کو ضروری بنایا۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما تھے۔

فیلڈ ٹیکنیکل آفیسر شاہدہ ظفر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔

آفتاب احمد اعوان نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ھیں اس عظیم ہستی کو جس نے عورت کو معاشرے میں مقام دیا۔

انھوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ہمیں ماں بہن بیٹی بیوی کی عزت کی تلقین کی ، اور ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔

انھوں نے کہا کہ وہ جس مقام پر آج ھیں یہ اللّٰہ تعالیٰ کے بعد ان کی والدہ کی مہربانی ھے ۔
ملک محمد حسن نے کہا کہ زمانہ جہالت میں بیٹی پیدا ہونا جرم سمجھا جاتا تھا لیکن اسلام نے عورت کو عزت دی ۔

ڈاکٹر عفت عمر بچہ نے کہا کہ اپنی بیٹی کو بیٹے کے برابر اہمیت اور تعلیم دیں اور ایک پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کریں۔

حارث عمران نے کہا کہ عورت کو کمتر سمجھنا جہالت ہے کیونکہ اسے ہمارے نبی اور دین نے عزت دی ھے ۔

ڈاکٹر عائشہ منیر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ بیٹی آپ کے بیٹے سے کہیں بہتر ھے وہ پوری قوم کے لئے فخر ھے ، اور بیٹے سے زیادہ آپ سے محبت اور خیال رکھتی ھے۔

ماری اسٹوپ سے تنویر شہزاد اور کامران گردیزی صاحب اور دیگر افسران نے بھی معاشرے میں عورت کو کیا مقام حاصل ھے، پر بہت اچھے انداز میں بات کی اور کہا کہ وہ سیمینار میں شریک خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بعد ازاں تحصیل کمپلیکس سے چوک رشید آباد تک واک کی گئی، جس کی قیادت آفتاب احمد اعوان نے کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button