Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں تین انڈر پاس کے منصوبوں پر کام شروع

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تین انڈرپاس کے منصوبوں پر سروے کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ انڈر پاس کیلئے مجوزہ مقامات کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی بھی انکے ہمراہ تھے۔
ٹمبر مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی بھی موجود تھے ، جہاں انکو ٹمبر مارکیٹ منصوبے پر بریفننگ دی گئی۔
بریفننگ میں ریلوے افسران و ٹیکنکل محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ گراس منڈی، ٹمبر مارکیٹ، تغلق ٹاؤن میں انڈر پاس بنانے کیلئے سروے کررہے ہیں، تاکہ ٹریفک مسائل پر قابو پایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ گراس منڈی انڈر پاس کیلئے امسال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 25 کروڑ روپے رکھے کئے ہیں، جبکہ لکڑ منڈی انڈر پاس کیلئے 18 کروڑ، تغلق ٹاؤن انڈر پاس کیلئے 33 کروڑ رکھے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ انڈر پاس منصوبوں کی ٹیکنیکل انسپکشن کرکے حکومت کو بھیجیں گے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا ایک ایک روپیہ انکی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا، اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button