ورکرز ویلفیئر سکول مسائل کا گڑھ بن گیا
سکول کے باہر بسوں کی بے ترتیبی کیوجہ سے ٹریفک بلاک رہنا معمول، اہل علاقہ نے سی ٹی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، جبکہ غریب مزدوروں کے بچوں سے پارٹی فنڈ کے نام پر الگ سے پیسے وصول کیے جانے لگے ، جبکہ سکول ڈیکوریشن کےلئے بھی پیسے وصول کیئے جانے لگے ، سٹیشنری اور یونیفارم کے چیک تاحال جاری نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں، مزدوروں اور اہل علاقہ فیض بخش ، نوید احمد ، مظہر حسین ، مختار اعوان ، محمد شکیل ، خضر عباس ، شہناز اختر ، محمد سلیم اور محمد سجاد نے لیبر ڈیپارٹمنٹ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ورکرز ویلفیئر کے ڈرائیور چاروں جانب بسوں کو بے ترتیبی سے کھڑا کردیتے ہیں، جس سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں، راہ گیر اذیت میں رہتے اور ٹائر پھٹنے سے بھی ایک حادثہ ہوچکا ۔
یہاں تک جونیئر اور سینئر سیکشن کے بچوں کا بھی ایکڈنٹ ہوچکا ہے دوسری جانب سکول ڈیکوریشن کےلئے چارٹس اور دیگر سامان منگوانے کی فرمائش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ صورتحال یہ ہے کہ والدین کو سٹیشنری یونیفارم کے چیک بھی نہیں ملے۔
لوگوں نے سردیوں کی آمد ہے مزدور طبقے نے بچوں کےلئے پچھلے آدھے بقایا جات اور اب کے چیک دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ساری صورتحال پر شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔