ملتان پبلک سکول کیلئے وژن 2025 پر کام کا آغاز

ملتان پبلک سکول کو جنوبی پنجاب کا منفرد ادارہ بنانے کیلئے وژن 2025 پر کام کا آغاز کردیا گیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ملتان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ اف گورنرز کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ملتان پبلک کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔
بورڈ کے اجلاس میں بہترین کارکردگی پر تدریسی سٹاف کو ستائش اور مراعات دینے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ملتان پبلک سکول گرلز برانچ میں کیفے ٹیریا کی تعمیر کی پراگرس رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
سکول کی مرمت و کشادگی پراجیکٹ منظوری،گرلز برانچ میں نیو بلاک کی تعمیر، بوائز برانچ میں ہاسٹل کی تعمیر کے معاملات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔
اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر بجٹ معاملات پر بجٹ کمیٹی کے ریمارکس طلب کئے گئے جبکہ کئی سال سے کنٹریکٹ تعینات اساتذہ، نان ٹیچنگ سٹاف کو مستقل کرنے بارے بھی اجلاس میں فیصلے کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر اولیاءکی یہ درسگاہ اپنی طرز کی منفرد درسگاہ ہے۔91 ایکڑ پر محیط اس درسگاہ میں میڑک او لیول، ایف ایس سی کی تعلیم کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔
سوئمنگ پول، میوزیکل کلاسز، گھڑ سواری جہاں بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کررہے وہیں، جدید جلاس رومز ، کمپیوٹر لیبز، وسیع پلے گراونڈز اور ٹرانسپورٹ کا نظام اس ادرے کی وہ خصوصیات ہیں جنہوں نے والدین کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
پرنسپل ملتان پبلک سکول و کالج عظمی خان نے بتایا کہ سکول میں شام کے وقت گھڑ سواری بھی کروائی جاتی،جس میں سکول کے طلباءو طالبات کے علاوہ دیگر بچے بھی گھڑسواری کرتے ہیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی،میاں تنویر اے شیخ، میاں مغیث اے شیخ، جمیل عباس گردیزی، میاں انیس اے شیخ، ملک اسرار احمد اعوان ، عرفان خان ڈاہا ، پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان، فرخندہ ممتاز اور دیگر بھی موجود تھے۔


















