زکریا یونیورسٹی ملتان اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ

جنگوں کے دوران میں بھی انسانیت کے اصول کو بالادست رکھنا چاہیے ۔
یہ بات ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب چیئرمین اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے اشتراک سے ہونے والی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ورکشاپ سے ڈاکٹر ضیاء اللہ رحمانی ، ریجنل ایڈوائزر آئی سی آر سی اور پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ میں بی ایس اسلامک سٹڈیز کے طلباء طالبات نے شرکت کی ۔
ورکشاپ میں آئی سی آر سی کا تعارف بین الاقوامی قانون انسانیت کے بنیادی اصول ، اسلام کا قانون جنگ ، قیدیوں کے حقوق ، جنگوں کے دوران ممنوعہ افعال اور دیگر موضوعات پر لیکچر دیے گئے۔
ورکشاپ کے دوران طلباء طالبات نے گروپ ورک کے ذریعہ مختلف موضوعات کے حوالے سے عملی مشقوں میں حصہ لیا۔
آخر میں طلباء طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔


















