Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بحریہ ٹاوٴن لاہور میں ایک روزہ بیس بال، ایمپائرنگ ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان بیس بال ایمپائرنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بحریہ ٹاوٴن لاہور میں ایک روزہ ایمپائرنگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

اس ورکشاپ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کے علاوہ دو ملائیشین خواتین نے خصوصی شرکت کی ۔

ورکشاپ میں شریک شرکاہ کو محمد جمیل کامران انٹرنیشنل بیس بال ایمپائر نے بیس بال کے قواعد و ضوابط اور بنیادی تکنیک سے آگاہی دی۔

انہوں نے کہا کہ بیس بال تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے، اور یہ بات قابل تحسین ہے کہ اس میں خواتین کی دلچسپی قابل دید ہے۔

اس موقع پر شرکاہ کو باقاعدہ طور پر گراونڈ میں جاکر بھی فزیکل پریکٹیکل کرایا گیا۔

شرکاء نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کا ورکشاپ کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button