Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مینگو برینڈ ایکسپورٹ کرنے والے کاشتکاروں کے گروپ کی ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یونی فریش مینگو برینڈ ایکسپورٹ کرنے والے کاشتکاروں کے گروپ کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد آم کے کاشتکاروں کو ایکسپورٹ کرنے کے دوران درپیش چیلنجز اور مواقع سے آگاہی تھا۔

اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان نوجوان آم کے کاشتکاروں کی صلاحیتوں کی تعمیر اور اضافے پر کام کر رہی ہے،تاکہ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا کاروبار چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ زرعیہ نے اپنا خود کا برینڈ یونی فرش کے نام سے کامیابی سے بنا لیا ہے۔ جو ہمارے آم کے کاشتکاروں کے لیے بڑی مارکیٹس میں روابط قائم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر مبشر مہدی ڈائریکٹر بزنس انکوبیشن سنٹر ادارہ ہذا نے کاشتکاروں کو یونی فرش ویلیو چین سسٹم کا حصہ بننے کے لیے طریقہ کار اور اس کے فوائد پر آگاہی دی۔

رانا آصف حیات نے شرکاء کی ایکسپورٹ کے عمل اور بڑی مارکیٹس سے متعلق درپیش چیلنجز سے اتفاق کیا۔اس ورکشاپ سے کافی کچھ سیکھا اور رہنمائی حاصل کی۔ میجر طارق خان میجر ربی سلطان اور دیگر مثالی کاشتکاروں نے اس تقریب کو خوب سراہا۔

اس ورکشاپ میں صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب سے 50 سے زائد مثالی کاشتکاروں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button