ویمن یونیورسٹی میں پروجیکٹ مینجمنٹ بارے ورکشاپ کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ کسی بھی پروجیکٹ کی کامیابی کا راز ٹیم ورک پر ہوتا ہے، پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں مہارت ، تکنیک ، علم اور ٹولز کا استعمال ہے جو کسی منصوبے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
پروجیکٹ مینجمنٹ ایک طاقتور بزنس ٹول ہے، جو ہر سائز کی کمپنیوں کو بہت سارے فوائد پیش کرسکتا ہے۔
لوگوں کو سنبھالنے اور منصوبوں میں شامل کام کرنے میں مدد کے لئےدہرائے جانے والے عمل ، رہنما خطوط اور تراکیب مہیا کرتے ہیں۔
اس سے کامیابی کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور منصوبوں کو مستقل ، موثر ، بروقت اور بجٹ پر فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔بنیادی منصوبے کے انتظام کی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے سے ، مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔
وہ آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، دی ویمن یونیورسٹی ملتان کی "پروجیکٹ مینجمنٹ” پر تربیتی ورکشاپ سے خطاب کررہی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ضروری کام کا تخمینہ لگانے کے لئے وقت ، اخراجات اور وسائل کی مناسب منصوبہ بندی کریں، اور اس طرح پروجیکٹ پر عمل درآمد کے دوران مؤثر طریقے سے خطرے کم کریں۔
اس میں پروجیکٹ مینجمنٹ کے لئے عمل کرنے کے طریقہ کار کا تعین کرنا ہوتا ہے۔
ورکشاپ کا اہتمام ڈاکٹر مریم زین (ڈائریکٹر اوورک )، ڈاکٹر مصباح مرزا (ریسرچ منیجر)، ڈاکٹر اقصیٰ پرویز اس تربیتی سیشن کے فوکل پرسن تھے اور ڈاکٹر میمونہ خان (ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن اینڈ انوویشن، ) اور سونیا ناصر ( ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن اینڈ انوویشن، ) نے سیشن میں خطاب کیا ۔
ڈاکٹر انعم زہرہ نے پراجیکٹ مینجمنٹ پروٹوکول پر ایک مختصر لیکچر دیا۔
ورکشاپ میں طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی ۔




















