عالمی بینک کا کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان

وزیرخزانہ شوکت ترین سے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ورلڈ بینک کے ملکی ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کیلئے کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے12 ارب ڈالرز کے مختص کردہ فنڈ کی تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔
ورلڈ بینک کےمجوزہ12ارب ڈالرسے 1 ارب افراد کیلئے کرونا ویکسین خریدی جائےگی، یہ فنڈ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کو دیا جائے گا۔
ورلڈ بینک کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ عالمی بینک ویکسین خریداری کیلئے پاکستان کو 150ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرےگا۔
عالمی بینک کے حکام نے کلین اینڈگرین انرجی منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی پیش کش کی، جبکہ ڈیجیٹل اکنامی آپریشن کیلئے اپنی آئی ٹی ٹیم کی گائیڈنس فراہمی پر رضامندی کا اظہار بھی کیا۔


















