Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے کے حوالے سے تقریب

ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کی ہدایات اور جاری شدہ شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے کے حوالے سے بوسن ٹاؤن ہال میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں سرکاری محکموں کے افسران ،این جی اور اور دیگر سرکاری نمائندوں نے بھرپور شرکت کی

سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان سلیم رضا بخاری اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما تھے۔

این جی اوز اور سرکاری نمائندوں میں تنویر احمد شہزاد، مولانا محمد عبداللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر مظفر آباد سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی شرکت کو لازمی بنایا ۔

ملک محمد حسن ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ملتان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے ۔

سلیم رضا بخاری نے محکمہ کی خدمات کو سراہا ۔

مقررین نے دن کے موضوع کے حوالے سے بہت ہی معلوماتی اور اچھے انداز میں خطابات کئیے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان نے شرکاء کوخطاب میں بتایا کہ آج کا دن کیوں منایا جاتا ھے ، ڈاکٹر عفت عمر بچہ نے مانع حمل ادویات اور طریقوں کے بارے میں واضح اور جامع خطاب کیا ۔

تحصیل آفیسر ملتان سٹی شیخ حماد دلاور نے اپنے خطاب میں کہا کہ مانع حمل طریقے اپنانے کے لئے میاں اور بیوی کی باہم مشاورت بہت ضروری ھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button