زرعی یونیورسٹی میں شجر کاری مہم
ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر میاں نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر توسیع مشتاق حسین چغتائی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راشد محمود ، پروفیسر عابد محمود ، پروفیسر ڈاکٹر وزیر ،پروفیسر میاں وقاص فرید قریشی ، ملک منیر ہانس، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر خانیوال ملک زاہد ، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملتان توسیع ملتان شہزاد اعظم ، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر( ر ) محمد رفیق ممتاز ، طلبا و طالبات نے پودے لگائے، اور آگہی واک کی گئی ۔
اس موقع پر فاریسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی، راشد محمود ، پروفیسر عابد محمود ، پروفیسر میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کےلئے ہر شخص اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے یہ ہمارا قومی فریضہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کےلئے طلبا و طالبات نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، جو کہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کےلئے جنگلات کی اہمیت بارے شعور آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پھول پودے انسانی شخصیت اور نفسیات پر اثرات مرتب کرتے ہیں سایہ دار درختوں کا وجود نہ صرف انسانی صحت کےلئے مفید اور فرحت بخش ہوتا ہے، بلکہ یہ موسمی تبدیلیوں سے بچائو کا بھی ذریعہ ہے۔
اس موقع پر ملک زاہد ، شہزاد اعظم ، محمد رفیق ممتاز ، ملک منیر ہانس نے کہا کہ سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں شجر کاری مہم بارے شعور آگہی کے ذریعے ہم ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا سکتے ہیں ۔
طلبا و طالبات قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں، ہمارا تعاون ہر وقت انکے ساتھ ہے ۔