Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام ورلڈ ٹیچر ڈے کی تقریب

ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام ورلڈ ٹیچر ڈے کے موقع پر تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔

اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی ، ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن ملتان ڈویژن ملتان قمر لودھی، چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم ، عمر حیات،چیف آرگنائزر ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ اساتذہ کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے، تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے۔

اپنی کامیابی کو استاد کے نام کرنا عزت افزائی کا باعث بنتا ہے اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتے ہیں استاد ایک طالب علم کو جو کچھ سکھاتا ہے اس کا اثر پوری قوم پر ہوتا ہے۔ ہر فرد کا کردار پورے معاشرے کے کردار کی تشکیل کرتا ہے۔
تعلیم دینا صرف پیشہ ہی نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر ریاض آصف ،یوسف نون ، فہیم اختر سمرا، نذر محمد وینس نے کہا کہ اساتذہ قوم کے محسن اورہمارا افتخار ہیں ان کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں، والدین کے بعد اساتذہ ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیا ہے۔

اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی ، چیف آرگنائزر ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم میاں وقاص فرید قریشی نے ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن ملتان ڈویژن ملتان قمر لودھی ، ٹیچر یونین کے صدر ریاض آصف ، راؤ عمر حیات ، ثقلین کریم ، مختار وینس ، یوسف نون ، شوکت بدر ، فہیم اختر سمرا، نذر محمد وینس ، احمد یار سیال ، بلال ملن ہانس، مظفر لطیف، محمد فیضان قریشی ، حافظ داؤد کو سرائیکی اجرک پہنائی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button