Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سکرپٹ لکھنے والے رائٹرز کو اخلاقیات کا مکمل علم ضروری ہے:نسیم وکی

ملک کے معروف اداکار سٹیج اداکار نسیم وکی، صابر پیا، ندیم ننھا نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ تھیٹر سے بالکل ہٹ گئی ہے ، جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

معاشرے کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ معاشرے میں جھوٹ اور منافقت سرائیت کر چکی ہے، سکرپٹ لکھنے والے رائٹرزکو اخلاقیات کا مکمل علم ضروری ہے کیونکہ ریہرسل کے خاتمے پر سٹیج ڈرامہ میں اداکاری کی جگہ ڈانس نے لے لی اچھے تھیٹر کے لئے میرٹ کا ہونا ضروری ہے ۔

اداکار کو جب پیسہ اور عزت ملتی ہے تو اسے سنبھلنا چاہیئے سینئرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ تھیٹر پر نقوش چھوڑ کر جائیں۔

طارق ٹیڈی انتہائی ملنسار خوش مزاج اداکار تھے، جن کی وفات پر شدید دکھ ہوا ہے طارق ٹیڈی کے علاج کے لئے وزیراعلی پنجاب نے خصوصی حکم دیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا نسیم وکی نے مزید کہا کہ عرصہ دراز کے بعد بڑی ٹیم کے ساتھ ڈرامہ پیش کر رہے ہیں ،ڈرامہ ایک بہترین موضوع پر تیار کیا گیا ہے ڈرامے میں اصلاحی پہلوؤں کو اجاگر کرنے پر شائقین نے خوب داد دی۔

انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے ایک دوسرے کو کریڈٹ دینا پڑے گا، جبکہ ڈرامہ میں فحاشی کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اچھا سکرپٹ لکھنے کے لئے مطالعہ نہایت ضروری ہے کامران لاشاری باہر سے پڑھ کر آیا ، اور سپرہٹ فلم مولاجٹ دی تھیٹر کی بہتری کے لئے حوصلے کی ضرورت ہے۔

تھیٹر ز میں اضافہ ہورہا ہے ، تاہم جہاں فنانسرز زیادہ ہیں وہاں پروڈیوسرز بھی مزید لانے ہوں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تماشبین چند ہی ہوتے ہیں تاہم شائقین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button