Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کا اکیڈمک کیلنڈر 24-2023 جاری کردیا گیا
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے نئے سال سے قبل فائنل سمسٹر کےلئے اکیڈمک کلینڈر جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 18دسمبر سے شروع ہونگی، یکم جنوری سے تدریسی کام شروع ہوں گے ، فائنل ٹرم کے امتحانات 29جنوری 2024 سے شروع ہوں گے نتائج جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 فروری جبکہ نتائج کا اعلان 16فرور ی کو ہوگا۔
نتائج کے دس روز کے اندر فیس جمع کرائی جائے گی ، نئے تعلیمی سیشن میں داخلے کےلئے جولائی میں اشتہار دیا جائے گا جبکہ نیا سیشن 2024-25 ستمبر 2024 سے شروع ہوگا، مقالے جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جون ،زبانی امتحان 2جولائی اور نتائج کا اعلان 12جولائی کو کیا جائے گا، جبکہ سمر سمسٹر 18 جون سے 18اگست تک لگایاجائے گا۔