Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : نئے تعلیمی سیشن میں داخلے شروع ہوگئے

ترجمان کے مطابق 2025 کے نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلوں کا اجراء کر دیا گیا، جس کے لیے اپلائی کرنے کے اخری تاریخ 18 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل 27 جون کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، طالبات کے اصرار پر اس میں توسیع کی گئی تھی، رواں برس انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج کے بنیاد پر بی ایس میں داخلے کئے جائیں گے، تاہم امیدواروں کو نتائج کے اعلان ہوتے ہیں اپنا رزلٹ کارڈ جمع کرانا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں برس انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اے ڈی پی دو سالہ پروگرام بی ایس 4 سالہ پروگرام بی ایس 5ویں سمسٹر دو سالہ پروگرام، ڈاکٹر آف فارمیسی ،ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ، بی ایڈ، پی جی ڈی کے ساتھ ساتھ ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کیے جائیں گے۔

یونیورسٹی میں میرٹ پہ آنے والی طالبات کے لیے سکالرشپ رکھے گئے ہیں، جن میں پیف سکالر شپ، ایچ ای سی نیڈ بیس اور یونیورسٹی نیڈ بیس سکالرشپ بھی شامل ہیں جبکہ ہر پروگرامز میں کم سے کم 10 سیٹیں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرام کی سیلف فنانس کے لیے رکھی جائیں گی۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 جولائی کی شام چار بجے تک اپنے داخلہ فارم یونیورسٹی میں جمع کرا سکیں گی، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ انعقاد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button