کامران بھٹہ کو بڑی ذمے داری سونپ دی گئی
تعلیمی بورڈ ملتان میں جعلی اسناد کیس، تحقیقات شروع، انکوائری افسر تعینات کردیا گیا ۔
تعلیمی بورڈ ملتان میں رشوت لیکر جعلی اسناد دینے کا کیس سامنے آیا، جس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارکر ایک ملازم محمد توقیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، اس کے خلاف دنیا پور کے رہائشی محمد قیصر کلیم خان نے شکایت کی تھی کہ وہ ایف اے کی جعلی اسناد کے لئے رقم لے چکا ہے، اور مزید کا تقاضہ کررہا ہے، اس سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلئے تھے ۔
جس پر بورڈ حکام نے ایک انکوائری کمیٹی بنائی، جس میں حافظ سعید احمد سیکرٹری برانچ کو انکوائری دی گئی، مگر مدعی نے اس پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
جس پر بورڈ حکام نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کےلئے ویمن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد کامران بھٹہ کو انکوائری افسر تعینات کردیا، جبکہ ڈیپارٹمنٹل مدد کے لئے انٹر پرانچ کے اسسٹنٹ اعجاز خان لودھی کو تعینات کیا ہے، اور دونوں فریقین کو اپنے ثبوت اور کوائف انکوائری افسر کو مقرر مدت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور انکوائری افسر کو حکم دیاگیاہے کہ وہ 60 روز میں انکوائری کرکے سفارشات جمع کرائیں ۔