ویمن یونیورسٹی ملتان کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ نے 71 پی ایچ ڈی کے مقالوں کی منظوری دے دی

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کا 30 واں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر ملیکہ رانی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر مریم زین اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ آئی ٹی ڈاکٹر خدیجہ کنول نے شرکت کی۔
بورڈ کی سیکرٹری اسسٹنٹ رجسٹرار سائرہ ناصر نے ایجنڈا پیش کیا، ہاؤس نے جائزہ لینے کے بعد 71 پی ایچ ڈی کے کیسز کی منظوری دی جن میں سینوپسس اور ایکسٹینشن کے کیسز بھی شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ریسرچ کسی بھی یونیورسٹی کی پہنچان ہوتی ہے، اس لئے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،خوشی ہے کہ ہماری یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کی ریسرچ ہورہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری دو فیکلٹی ممبران نے دو کروڑ کے لگ بھگ ریسرچ پراجیکٹ حاصل کئے۔
امید ہے جن کیسز کی منظوری دی گئی ہے، ریسرچر محنت سے اعلیٰ تحقیق سامنے لائیں گی۔



















