Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : نئے سیشن کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع ، مددگار ڈیسک بھی قائم کردیا گیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نئے سیشن میں داخلے جاری ہیں، طالبات اور ان کے والدین کے درخواست پر وائس چانسلر نے داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، اب طالبات اپنے داخلہ فارم 15 آگست تک جمع کرواسکتی ہیں۔

ویمن یونیورسٹی میں بی ایس چار سالہ پروگرام مارننگ ایوننگ کلاسز، اے ڈی پی دو سالہ پروگرام اور پوسٹ گریجوایٹ کلاسز میں داخلے کئے جارہے ہیں۔

داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں، بی ایس چار سالہ پروگرام میں 28 مضامین میں داخلے لئے جاسکتے ہیں، ایم فل پروگرام کےلئے 24 مضامین آفر کروائے گئے ہیں جبکہ پی ایچ ڈی کے لئے 11 مضامین میں داخلے ہوں گے۔

فارم ڈی 5 سالہ پروگرام میں صبح شام کی کلاسز میں داخلے ہوں گے جبکہ 16 مضامین میں ڈپلومے کروائے جائیں گے جن کا دورانیہ چھ ماہ سے ڈیڑھ سال تک ہوگا، ہرمضامین کی 10 سیٹیں سیلف فنانس پر رکھی جائیں گی۔

دریں اثنا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے طالبات کی سہولت کےلئے مددگار داخلہ ڈیسک قائم کردیا ہے، جہاں طالبات کو مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں  کیئریر کونسلنگ سے لیکر داخلہ فارم جمع کرانے تک مکمل مدد کی جارہی ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جس کی معیاری ریسرچ اب دنیا بھر میں سراہی جاتی ہے جبکہ تدریس کا معیار بھی انٹرنیشنل سطح کا ہےز والدین اپنی بچیوں کو بلا خوف خطر داخلہ  کرواسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button