Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی معاشی و انتظامی مسائل میں گھر گئی، وزیٹنگ فیکلٹی ممبران کو سمسٹرز کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں

ویمن یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں، قائم مقام وائس چانسلر ہر گزرتے دن کے ساتھ انتظامی کنٹرول کھو رہی ہیں جس کی تازہ مثال وزیٹنگ فیکلٹی ممبران کی ہے جن کو تاحال جنوری کے سمسٹر کے معاوضہ جات کی ادائیگی نہیں کی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وومن یونیورسٹی ملتان میں جنوری 2025 میں سمسٹر ختم ھوا۔ اس کے معاوضہ 6 ماہ گزرنے کے بعد ابھی تک نہی دئے گئے، جون میں اگلے سمسٹر کے امتحانات بھی ھو گئے ھیں۔ لیکن ابھی تک جنوری والے سمسٹرز کی پے منٹ نہی ھوئی جون والے تو کوئی امید نہیں کی جارہی۔

وزیٹنگ فیکلٹی خواتین اس خوف سے یونیورسٹی آواز نہیں اٹھا رہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ انکو نکال نہ دیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتظامیہ بےحس ہوگئی ان ٹیچرز کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اور وزیٹنگ والوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button