Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ آج ہوگی
ویمن یونیورسٹی کی فیکلٹی کی ایک روزہ ٹریننگ 23 مئی کو ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کی کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے، جو سیمینار ہال میں منعقد ہوگی۔
ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ کے مراسلے میں تمام چیئرپرسن ، اور ٹیچرز انچارج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فیکلٹی ممبران کے ساتھ اس ٹریننگ میں شرکت کو یقینی بنائیں، اس ٹریننگ میں دیگر یونیورسٹیوں کے کوالٹی انہانسمنٹ کے آفیسر بھی شرکت کریں گے ، جبکہ دیگر یونیورسٹیوں کی فیکلٹی ممبران آن لائن شرکت کریں گے ۔