Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی 500 طالبات گوگل سرٹیفیکیشن پروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئیں

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی جس کی 5 سو طالبات گوگل سرٹیفیکیشن پروگرام سے رجسٹرڈ ہوگئیں۔

یہ تاریخی سنگ میل ہے جواس یونیورسٹی کی طالبات کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرے گاش اس پروگرام کا مقصد طالبات عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل مہارتوں اور پیشہ ورانہ سرٹیفیکیشنز سے آراستہ کرنا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی یونیورسٹی کی تعلیمی جدت اور ڈیجیٹل تیاری کے لیے ثابت قدمی کی عکاسی کرتی ہے، یہ اقدام ڈیجیٹل طور پر جامع علمی معیشت کے پاکستان کے قومی وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ویمن یونیورسٹی پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کےلئے سب سے آگے ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل دنیا میں صنفی تقسیم کو ختم کرنا ہے اور پاکستان بھر کی خواتین کو ڈیمانڈ ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

ان ما مزید کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان نے اس مقصد میں اپنا حصہ بھرپور انداز میں شامل کیا، یونیورسٹی ڈیجیٹل خواندگی، پیشہ ورانہ ترقی، اور تعلیم میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، طالبات کی مہارتوں کو نکھارنے کےلئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، گوگل اور ٹیک ویلی پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ پر اعتماد کیا۔

یونیورسٹی میں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپ پروگرام کی فوکل پرسن ڈاکٹر خدیجہ کنول کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسی طالبات کو جو اپنے کیریئر کے امکانات کو بڑھانے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں بامعنی حصہ ڈالنے کی خواہاں ہیں کو ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا، اس پورے عمل میں یونیورسٹی کے تمام وسائل کو متحرک کرتے ہوئے طالبات کی رہنمائی کی جس سے سینکڑوں طالبات کو عالمی افق پر چمکنے کا موقع ملا۔

گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپ پروگرام گوگل کے تعاون سے پیش کیا جاتا ہے اور یہ ٹیک ویلی پاکستان کی سرپرستی میں ایک وسیع تر اسٹریٹجک اقدام ہے، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے لاگو کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button