Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں جدید 11 کے وی پینل اور 500 کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب مکمل

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں توانائی کے مؤثر استعمال اور اخراجات میں کمی کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جدید معیار کا 11 کے وی ریٹنگ کا پینل کامیابی سے نصب اور فعال کر دیا گیا ہے۔

اس پینل کی تنصیب اور کمیشننگ میپکو اور یونیورسٹی کی الیکٹریکل ٹیم نے باہمی اشتراک سے مکمل کی، جس کا مقصد نیٹ میٹرنگ اور یونیورسٹی کے اندرونی بجلی کے تقسیماتی نظام کا مؤثر تحفظ ہےاس جدید نیٹ میٹرنگ اور پروٹیکشن پینل کے ساتھ 500 کلوواٹ کا سولر سسٹم منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے یونیورسٹی کو قابلِ تجدید توانائی کے فوائد حاصل ہوں گے۔

اس منصوبے کے لیے جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں45 لاکھ روپے یونیورسٹی نے اپنے وسائل سے ادا کیےمنصوبے کی، تکمیل سے قبل ویمن یونیورسٹی ملتان کا ماہانہ بجلی کا بل تقریباً 15 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک ہوتا تھا، تاہم سولر سسٹم اور جدید پینل کی تنصیب کے بعد یہ بل کم ہو کر اوسطاً 3 لاکھ سے 7 لاکھ روپے ماہانہ رہنے کی توقع ہے، جس سے یونیورسٹی کو لاکھوں روپے کی نمایاں بچت حاصل ہوگی۔

منصوبے کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی میں سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے سولر سسٹم کی تنصیب سے یونیورسٹی پر معاشی دباو کم ہوگا، بل کی مد میں لاکھوں روپے بچت کے ساتھ گرین انرجی کاوعدہ بھی پورا کر دیا، یہ پینل جدید ٹیکنالوجی، اعلیٰ معیار اور بہتر حفاظتی نظام سے آراستہ ہے، جو طویل المدتی بنیادوں پر یونیورسٹی کے بجلی کے نظام کو مستحکم اور محفوظ بنائے گا یہ منصوبہ نہ صرف مالی بچت کا باعث بنے گا بلکہ ماحول دوست توانائی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس پراجیکٹ میں مکمل ہونے میں ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد شفیق اور پراجیکٹ ڈائریکٹر آفس کے عبدالجبار (اسسٹنٹ انجینئر الیکٹریکل)، اسٹیٹ آفس کے حمزہ (سینئر سب انجینیر الیکٹریکل) خالد نواز (پاور پلانٹ سپروائزر) اورسہیل بابر (اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر) کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

اس موقع اساتذہ اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button