Breaking NewsEducationتازہ ترین
پی ایچ ڈی سکالر حفصہ ثانیہ کا پبلک ڈیفنس آج 12 ستمبر کو ہوگا

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی سکالر حفصہ ثانیہ کا پبلک ڈیفنس آج 12 ستمبر کو ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی سکالر حفصہ ثانیہ کا مجلسی دفاع کی تقریب آج کچہری کیمپس میں منعقد ہوگی، ان کے مقالے کا عنوان اردو تنقید میں تین ناقدین کے نمائندہ رجحانات کا انتقادی جائزہ (ڈاکٹر آفتاب احمد ، سید رضی عابدی، شاہین مفتی) ہے۔
تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی جبکہ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر عذرا لیاقت سرانجام دیں گی ۔



















