Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان کا کانووکیشن ملتوی

ویمن یونیورسٹی ملتان نے 28مارچ کو ہونے والا کانووکیشن ملتوی کردیا۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کا کانووکیشن، جو 28 مارچ 2026 کو منعقد ہونا تھا حکومتی احکامات اور کفایت شعاری مہم کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے، کانووکیشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد ازاں کیا جائے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ، والدین اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ صورتحال اور نئی تاریخ کے حوالے سے معلومات کے لیے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے رجوع کریں۔
اعلیٰ حکام کی طرف سے اجازت ملتے ہی نئی تاریخ کے اعلان سے بروقت آگاہ کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں کانووکیشن کے التوا کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔


















