Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : انٹرپرینیورشپ کے موضوع پر سمیڈا کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد

ترجمان کے مطابق سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اتھارٹی (سمیڈا) نے ویمن یونیورسٹی ملتان میں انٹرپرینیورشپ بطور قابل عمل کیریئر آپشن (یوتھ انٹرپرینیورشپ پروگرام) پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانے میں سمیڈا کے بصیرت کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کی مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور ڈاکٹر انعم زہرہ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ میتھمیٹکس ویمن یونیورسٹی فوکل پرسن تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ جدت اور تخلیقی صلاحیتیں انٹرپرینیورشپ کے لازمی اجزاء ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید سوچ اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ وہ نوکری کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں۔

پہلا سیشن قاضی صدام نصیر، ریجنل بزنس کوآرڈینیٹر سمیڈا، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے لیے گیم چینجر ہے، انہوں نے نئے کاروباری آئیڈیاز اور انٹرپرینیورشپ (انٹر پرینیور شپ) کی حمایت میں ویمن یونیورسٹی کے بزنس انکیوبیشن سینٹر کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ سیمیڈا یسے پروگرام متعارف کروا رہا ہے جو پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں سکیں اور نوجوان اس سے براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔

اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ میتھمیٹکس ڈاکٹر قمر رباب دیگر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button