ویمن یونیورسٹی کی طالبات، فیکلٹی ممبران اور عملے کی پولیس تصدیق کا عمل شروع ہوگیا

ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ویمن یونیورسٹی میں پولیس ویری فیکیشن کا عمل شروع کردیا گیا۔
پنجاب پولیس نے سی پی او ملتان جناب صادق علی ڈوگر کی زیر نگرانی دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں طلبہ کی رجسٹریشن اور تصدیق کا سٹال لگایا اور طالبات کو تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹس جاری کئے۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت پر یہ اقدام ہر فرد کی خود مختاری، حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، رجسٹریشن کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا، حفاظتی حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا، اور کیمپس کے اندر اور باہر طالبات کے تحفظ کے لیے تیز رفتار رسپانس سسٹم کو یقینی بنانا ہے۔
تصدیق کے مکمل ہونے پر ہر طالب علم کے شعبہ میں رجسٹریشن پرفارما جمع کرایا جائے گا، یہ رجسٹریشن چھ ماہ تک کارآمد رہے گی، جس کے بعد طلباء کو ڈیٹا کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے اپنے پروفائلز کی تجدید کرنی ہوگی۔
یونیورسٹی معاشرے کو پرامن بنانے کے ہرعمل میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہےنوجوان نسل جو قوم کا مستقبل ہےکے تحفظ، اعتماد اور فلاح کی ضمانت بھی فراہم کرتی ہے۔
جبکہ پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ یہ اقدام پنجاب پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ صوبے میں ایک محفوظ، پُرامن اور منظم تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ برادری کے ساتھ قریبی تعاون قائم رکھنا چاہتی ہے۔
پولیس کی یہ پہل نہ صرف ذمہ دار شہری رجسٹریشن کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔



















