Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کا 8واں کانووکیشن منعقد کرانے کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران نے شرکت کیاجلاس میں کانووکیشن کے انعقاد سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کمیٹیوں میں اسٹیج مینجمنٹ، سیکیورٹی، پروٹوکول، میڈیا کوریج، مہمانوں کے استقبال، طلبہ امور اور دیگر انتظامی معاملات کے لیے الگ الگ ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی تاکہ تقریب کو بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے ایک اہم اور یادگار موقع ہوتا ہے جہاں طلبہ کی برسوں کی محنت کا اعتراف کیا جاتا ہے ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کانووکیشن ان کی کامیابیوں کو سراہنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ 8ویں کانووکیشن شاندار اور باوقار انداز میں منعقد کیا جائے تاکہ فارغ التحصیل طالبات اور ان کے والدین کے لیے یہ تقریب ہمیشہ یادگار بن سکے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور تقریب کے انعقاد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دی جائے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کانووکیشن کی تاریخ، مہمانان خصوصی اور دیگر تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی جبکہ مختلف کمیٹیاں اپنی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھال کر انتظامات کو حتمی شکل دیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button