Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی نے سینے کے کینسر بارے کامیاب آگاہی مہم چلانے پر ’’پنک ربن ‘‘ایوارڈ جیت لیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے چھاتی کے کینسر بارے آگاہی مہم چلانے پر دوسری بار ہائر ایجوکیشن کمیشن پنک ربن ایوارڈ میں پہلی پوزیشن جیت لی۔

اس سے قبل ویمن یونیورسٹی ملتان نے 2023 میں بھی یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، رواں برس اس سلسلے میں اہم تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ویمن یونیورسٹی ملتان کی نمائندگی ، فوکل پرسن، ایچ ای سی پنک ربن یوتھ پروگرام ڈاکٹر آسیہ بی بی نے کی ،ایچ ای سی پنک ربن یوتھ ایوارڈ کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر نور آمنہ ملک اور پنک ربن کے سی ای او مسٹر عمر آفتاب نے شرکت کی اور 25 لاکھ سے زائد جوانوںاور خواتین میںچھاتی کے کینسر ے آگاہی دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنک ربن ایچ ای سی یوتھ ایوارڈز تعلیمی اداروں کے لیے نوجوان لڑکیوں میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پر دیا جاتا ہے، ویمن یونیورسٹی ملتان نے جدید طریقوں کے ذریعے شعور اجاگر کرنے اور سینے کی صحت اور دیکھ بھال بارے پیغام کو احسن طریقے سے پہنچانے پر اول پوزیشن حاصل کیاس سلسلے میں وی سی آفس ویمن یونیورسٹی ملتان میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ملکہ رانی بھی موجود تھیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان لڑکیوں میں سینے کے کینسر کا تناسب بڑھ رہا ہے، اور اس کی بقا کی واحد کنجی آگاہی ہے "ہمیں اپنی نسل کو صحت مند ہونے کے لیے تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا مستقبل بہتر ہو پاکستان کے خواتین میں اس حوالے س بیداری پیدا کرنے کے لیے ایچ ای سی اور پنک ربن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ڈاکٹر ملکہ رانی کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ سینے کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم کو کامیاب کی مہم میں پہلے نمبر پر رہی، اور اس کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا، مستقبل قریب میں بھی ایسی مہم میں ویمن یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button