Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بابر علی گجر کا سب ڈویژنوں کادورہ، صارفین کی شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت

ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ ڈویژن ملتان بابر علی گجر نے کہا ہے کہ کینٹ اور گردونواح کے علاقوں میں خطرناک مقامات کی درستگی کے منصوبے فوری طورپر مکمل کئے جائیں۔
خراب اور بوسیدہ پولز تبدیل کئے جائیں اور کریش مینٹی نینس پروگرام میں سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے۔
صارفین کی درج ہونے والی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ کیاجائے، اور ایس ڈی اوز روزانہ شکایات سنٹرز میں رجسٹرز کی چیکنگ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسن پروانہ اور نواں شہر سب ڈویژنوں کے شکایات سنٹرز میں چیکنگ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے دونوں سب ڈویژنوں میں درج ہونے والی شکایات کے ازالہ کی چیکنگ کی اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی کی مکمل چیکنگ بھی کی جائے۔
اس موقع پر ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن عارف سیال اور ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن عمیر لودھی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button