ایکسیئن میپکو بابر گجر کی کھلی کچہری
ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ ڈویژن ملتان بابر علی گجر نے صارفین کے مسائل کے حل کے لئے گزشتہ روز حسن پروانہ سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں 25صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں۔
انہوں نے ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن شیخ ندیم کوثر، ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن عمار علی رضا صدیقی اور ریونیو آفیسر محمد بلال کے ہمراہ صارفین کی شکایات کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
ایکسین کینٹ ڈویژن کی ہدایت پر کھلی کچہری میں حکومت کی جانب سے 200یونٹس والے گھریلو صارفین کو دیا گیا ریلیف اور توسیع شدہ بلوں کے ڈوپلیکیٹ بلز فراہم کئے اور تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ سب ڈویژنل دفاتر سے رجوع کرنے والے صارفین کو ویب سائٹ سے نئے بلز کا اجراء کیاجائے تاکہ صارفین بآسانی بلوں کی ادائیگیاں کرسکیں۔
کھلی کچہری میں صارفین کی بلوں کی اقساط، نئے کنکشنوں کی فراہمی، ڈیمانڈنوٹسز کے اجراء سمیت دیگر نوعیت کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیاگیا۔