Breaking NewsNationalتازہ ترین
کراچی سے ملتان جانیوالی زکریا ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی

کراچی سے ملتان روانگی کے لیے تیار بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی۔
بوگی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر ہوئی۔
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو ملتان کے لیے روانہ کیا جانا تھا، ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچ رہی تھی کہ اس دوران پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، ملی تاہم حادثے کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔


















