Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : دو روزہ زکرین ایجوکیشنل ایکسپو

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ زکرین ایجوکیشنل ایکسپو زیر اہتمام سٹڈی ایڈ فاؤنڈیشن فار ایکسیلینس کا انعقاد کیاگیا۔

ایکسپو کے پہلے روز کی افتتاحی تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد بنیامین، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، ریزیڈنٹ آفیسر پروفیسر مقرب اکبر، صدر صوبہ حسن بلال ہاشمی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس ،ناظم جامعہ حارث بلوچ نے خطاب کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب حسن بلال ہاشمی نے کہاکہ یونیورسٹی اور اسلامی جمعیت طلبہ کی ٹیم کو سراہتے ہیں کہ انہو ں نے جامعہ کی تاریخ میں اس طرح کا ایکسپو پروگرام پہلی بار منعقد کرایا۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول نے کہاکہ آئندہ بھی اسطرح کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی، اس پروگرام کو منعقد کرانے میں جمعیت کی ٹیم اور یونیورسٹی کی سوسائٹیز نے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس پر طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد بنیامین نے کہاکہ آئندہ بھی یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر انداز میں لے کر چلنے کے لیے اسطرح کے پروگرام کرانے چاہیں تا کہ طلبا کے اندر تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہو سکیں۔

اس طرح کے پروگراموں سے نہ صرف یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ زکریا یونیورسٹی کا نام بھی روشن ہو گا۔

ایکسپو کے موقع پر سٹال بھی لگائے گئے جن میں یونیورسٹی کے طلباء طلبا سمیت باہر سے آنے والی کمپنیز نے بھی سٹال لگائے جو کہ طلباء کے لیے ایک بہترین کریکولر ایکٹویٹیز میں آتے ہیں۔

ایکسپو میں انجینرنگ کانفرنس ، کوئز کمپیٹیشن ، ٹیبلو، انٹرپرنیورشپ سیمینار سمیت انواع و اقسام کے مختلف پروگرام پہلے دن کروائے گئے، ایکسپو آج بھی جاری رہے گا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button