پی ایس ایل 9: زلمی نے فتح کا ذائقہ چکھ لیا
زلمی نے سلطانز کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دےدی، آخری اوور میں 22رنز درکار تھے، افتخار کے چوکے اور چھکے نے کھیل کو مزیدار بنادیا، آخری گیند پر چھ رنز بنانے تھے مگر دھانی ناکام رہے اور بولڈ ہوگئے۔
سلطانز کی اننگز کا آغازیاسر خان اور رضوان نے کیا سست روی سے کھیل کا آغاز کیا رضوان کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے حارث نے ان کا کیچ پکڑا، 52کے مجموعی سکور پر یاسر خان چھ چوکوں کی مدد سے 43رنزبناکر سلمان ارشاد کو وکٹ دے بیٹھے ۔
تیسری وکٹ کی شرکت میں 69رنز بنے 125 کے سکورپر ہینڈرکس 28بنا کرسلمان ارشد کی گیند بولڈ ہوگئے خوش دل شاہ 5رنز بناسکے،انکے بعد تین بالز پر 12 رنزبنانے والے اسامہ میر کی اننگز کاخاتمہ عارف یعقوب نے کیا144کے سکور پر ڈیوڈ ولی بھی پویلین لوٹ گئے ،تین چھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے 52رنزبناے ،عباس آفریدی 12رنزبناسکے۔
اس سے قبل زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے 179رنز کامجموعہ تشکیل دیا زلمی کی جانب سے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا، اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 26 رنز بنائے، سرفراز دھانی کی گیند پر صائم ایوب 7 کے انفرادی سکور پر ریزا ہینڈرکس کے ہاتھوں باونڈری پر کیچ آوٹ ہوگئے۔انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔
بابر اعظم نے اپنی اننگز کا آغاز چوکا لگا کر کیا، لیکن وہ زیادہ دیر اپنی ٹیم کو سمبھلا نہ دے سکے، اور اسامہ میر کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے، انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 31 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔حسیب اللہ خان نے برق رفتار 37 رنز بنائے، انہوں نے 18 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے، اور اسامہ میر کی گیند پر بڑی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ کےلئے محمد حارث اور پاول والٹر نے پشاور زلمی کے سکور کارڈ کو آگے بڑھایا ، پاول والٹر2 چوکے 1 چھکا لگاکر 7 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر یاسر خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے،محمد حارث 19 گیندوں کا سامنا کرپائے، اور 19 رنز بنا کر پویلین چلے گئے، محمد علی کی گیند پر اسامہ میر نے ان کا کیچ تھاما۔پاول والٹر 16 رنز بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند ہر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔آصف علی 13 رنز بناکر محمد علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئےملتان سلطانز کی جانب سےڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، محمد علی نے 2-2، شہنواز دھانی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
زلمی نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ٹام کیڈ مور، محمد زیشان اور وقار سلام خیل کی جگہ حسیب اللہ خان، عارف یعقوب اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔