سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ اور سلو ٹریفک کا بورڈ لگانے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے بڑی شاہراہوں پر موجود سرکاری ونجی سکولوں کو مرکزی گیٹ کے باہر زیبرا کراسنگ اور سلو ٹریفک کا سائن بورڈز لگانے کی ہدایات جاری کر دیں ،روڈ کراسنگ کیلئے سکول انتظامیہ 2 اساتذہ کی ڈیوٹی لگائے گی،احکامات نہ ماننے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے بڑی شاہراہوں پر موجود سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کو مرکزی گیٹ کے باہر زیبرا کراسنگ اور سلو ٹریفک کا سائن بورڈز لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اساتذہ بڑی شاہراہوں پر موجود سکول کے باہر صبح اور چھٹی کے وقت اساتذہ روڈ کراس کروائیں گے۔ روڈ کراسنگ کیلئے سکول انتظامیہ 2 اساتذہ کی ڈیوٹی لگائے گی۔
ٹریفک پولیس اساتذہ کو ٹریفک قوانین بارے تربیت فراہم کرے گی۔
زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز سکول کے نان سیلری بجٹ میں سے بنوائے جائیں گے۔ احکامات نہ ماننے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔


















