زونل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے زونل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہم مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کے باسکٹ بال ایک خوبصورت کھیل ہے، اور یونیورسٹی میں ہر ہفتے باسکٹ بال مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔باسکٹ بال کے کھیل کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
افتتاحی میچ میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو سخت مقابلے کے بعد 45۔42 سے شکست دی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ارقم اقبال ان کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ فٹ بال میچز کی طرح باسکٹ بال کی بھی نمائندگی کر رہی ہے۔
اس موقع پر ہاسٹل وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر شہباز، ڈاکٹر فواد احمد ظفر سمیت دیگر فیکلٹی اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔