آبادی کاعالمی دن،ملتان میں سیمینار
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب میڈم سبین گل خان کی زیر صدارت عالمی یوم ابادی کے سلسلے میں رضا ھال ضلع کونسل ملتان میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان مہمان خصوصی تھے، جبکہ ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد نے ڈپٹی کمشنر ملتان کی نمائندگی کی۔ سیمینار میں کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان مظہر اقبال نے بڑھتی ھوئی آبادی کے اعداد وشمار اور اس کے نقصانات سے تفصیل سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ بڑھتی ھوئی آبادی کے جن کو قابو کرنے کے لیے فیلڈ سٹاف کی بہت کمی ھے۔
انھوں نے کہا کہ ماں کے لیے لازم ھے کہ اپنے بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ پلائیں، اور بچوں میں وقفہ دو سے تین سال تک ضرور ی ہے۔
رانا اخلاق احمد ADC ہیڈکوارٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیملی پلاننگ ہر گھر کے لیے ضروری ھے اور اس پر عمل کر کے معاشی مسائل کو ختم کیا جا سکتا ھے انھوں نے کہا کہ تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں۔
معاون خصوصی سبین گل خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ھے کہ ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جائے اس کے لیے سب سے بڑا مسلہء بڑھتی ھوئی آبادی ھے انھوں نے کہا کہ حکومت آبادی کے اس سیلاب کو روکنے کے لیے محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ پوری طرح سے مدد کرے گی۔
تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ آفیسر مظہر اقبال نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد حسن کے ھمراہ مہمان خصوصی اور مہمانان اعزاز کو شیلڈ پیش کی فیلڈ آفیسر ز اور سٹاف کو بہترین کارکردگی ایوارڈ دیئے گئے بعد ازاں واک بھی کی گئی۔