زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کے تاریخ ختم، آئی بی ایف کا نیا ریکارڈ

زکریا یونیورسٹی میں مختلف پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ ختم ھو گئی، سب سے زیادھ درخواستیں انسٹیٹیوٹ آف بنکنگ اینڈ فنانس جس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت ملک ھیں، کے مختلف پروگرامز میں وصول ھوئیں۔ جن کی تعداد 11،090 ھے جو کہ اب تک یونیورسٹی کا ایک ریکارڈ ہے، اس طرح پوری فیکلٹی آف کامرس ، لا اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن، جس کے ڈین بھی ڈاکٹر شوکت ملک ھیں، کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں تقریبا ریکارڈ 29،170 درخواستیں موصول ھوئیں۔

ان شعبوں میں انڈرگریجویٹ میں داخلہ ٹیسٹ 2021۔08۔22 دوپھر 30۔11 بجے منعقد ھو گا۔ جس کے لیے کنٹرولر آفس کی جانب سے مختلف سنٹر الاٹ کر دے گے ھیں۔ اور ایم فل، پی،ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ بروز سوموار 2021۔08۔23 مختلف اوقات میں متعلقہ شعبوں میں منعقد ھو گا۔



















