Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عدالت عالیہ کا حکم بے اثر،ضلع مظفرگڑھ سکارپ ڈویژن کے تین سو ٹیوب ویل آپریٹرز کو تنخواہیں نہ مل سکیں

عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود ضلع مظفرگڑھ سکارپ ڈویژن کے اڑھائی سو سے تین سو ٹیوب ویل آپریٹرز کو تنخواہیں ادا نہ کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل احمد ندیم گھیلا کو ہدایت کی ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق محکمہ کے افسران سے معلومات حاصل کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر حسن رضا وغیرہ نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ انہار کے ایکسیئن نے 300 کے لگ بھگ ٹیوب ویل آپریٹر بھرتی کیے انہیں تقرر نامے جاری کیے گئے ۔

بعد ازاں ان کی تقرری کو غلط قرار دیا گیا تو انہوں نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے تنخواہیں دینے اور سیکرٹری ایریگیشن اور چیف انجینئر انہار کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا عدالت نے آئندہ سماعت یکم جون مقرر کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button