نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپکل بائیو سائنس اینڈ بائیو ٹیکنالوجی آف کٹاس چائنہ، منسول کنسلٹنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگر یکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے مابین (میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ) معاہدہ کے حوالے سے ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ کی تقریب میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپکل بائیو سائنس اینڈ بائیو ٹیکنالوجی آف کٹاس چائنہ کی جانب سے ڈائریکٹر فینگ چینگ(Fang Jixian) نے، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ستارہ امتیاز)نے، AARIفیصل آبا د کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر شکیل، کونسلر پولیٹیکل ایمبسی آف اسلامک ری پبلک آف پاکستان بیجنگ اویس احمد خان نے، منسٹر کونسٹی ٹیوٹ نہال احمد نے یاد گاری میمورینڈیم پر دستخط کئے۔ ورچوئل میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ میں قومی و بین الاقوامی 50سے زائد ماہرین نے حصہ لیا۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے ایم و یو کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ایم او یو زراعت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہو گا۔اس معاہدے سے زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبا ت کو سیکھنے اور خطے کے کسانوں و کا شتکاروں کیلئے جدت کے مواقع فراہم ہونگے۔
انہوں نے زرعی ماہرین سمیت صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کو زراعت کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
ایم او یو کی تقریب کے اختتا م پر وائس چانسلر فیصل آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے زرعی سائنسدانوں سمیت شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈاکٹر محکم حماد اور ڈاکٹر عابد حسین سمیت قومی و بین الاقوامی سطح پر زرعی سائنسدانوں نے آن لائن شرکت کی۔


















