Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز میں 99 ہزار سے زائد اسامیاں خالی، بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔ "ڈی رپورٹرز کی خصوصی رپورٹ”

محکمہ سکول میں ہر گزرتے دن کے ساتھ خالی اسامیوں کی تعداد بڑھتی جاری ہے ،جس کی وجہ سے تدریسی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔

بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔

ذرائع سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق محکمہ سکولز پنجاب میں اساتذہ کی کل اسامیوں کی تعداد 4لاکھ 49ہزار977ہے، جس میں 99 ہزار 49اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

قاری اور پی ٹی ماسٹر کی 633 اسامیاں ، پی ایس ٹی اور ای ایس ای کی 57 ہزار 492اسامیاں ، ای ایس ٹی اور ایس ایس ای کی 23ہزار597، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس، اور سینئر ہیڈ ماسٹرز کی 618 اسامیاں ، ایس ایس اور ٹرپل ایس کی 8 ہزار 819 اور پرنسپلز کی 962اسامیاں شامل ہیں ۔

اساتذہ کی اتنی بڑی تعداد نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں میں ڈراپ آوٹ کی شرح میں ہولناک اضافہ ہوا ہے ۔

محکمہ سکولز کی حالیہ جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق صوبے بھی 10 لاکھ بچے سکول چھوڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

انرولمنٹ کمپین ناکام، پنجاب بھر میں 10 لاکھ طلباء سکول چھوڑ گئے

جس پر اساتذہ تنظمیوں کا کہنا ہے کہ ہرسال ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی تعداد بڑھ رہی ہے ، حکومت فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرے، اور اساتذہ کی بھرتی کو یقینی بنائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button