Breaking NewsSportsتازہ ترین
قومی کھلاڑیوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں اور عملے کو بوسٹر ڈوز لگوانے سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائیں گی۔پہلےمرحلےمیں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بوسٹرز لگائےجائیں گے ،جس کا آغاز کل بروز جمعہ سے ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کوفائزر کے بوسٹر لگیں گے ،جس کے بعد دیگر اسٹاف ممبران کو ڈوز لگائے جائیں گے۔



















