آفٹر نون سکولوں کو رواں ماہ کے آخر تک بند کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی حکومت میں شروع کیے گئے آفٹر نون سکولوں کو رواں ماہ کے آخر تک بند کر دیا جائے گا۔
بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا تھا، آفٹر نون سکول پروگرام کے تحت بچوں کو شام کے وقت پڑھایا جاتا تھا، سکولوں میں کمروں کی تعداد کم اور بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا تھا ،جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب میں 274 سکولوں کو بند کردیا ہے۔
مگر اب محکمہ سکولز نے نیا موقف اختیار کرلیا ہے کہ کہ آفٹر نون سکول پروگرام میں سکولوں کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی وجہ بچوں کی کم تعداد ہے، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہے، ان سکولوں کو ڈی نوٹی فائی کیا گیا ہے۔
جبکہ زیادہ بچے والے سکولوں میں پروگرام چل رہا ہے آفٹر نون سکول پروگرام میں آج بھی دو لاکھ سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔


















