Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے آرٹس کالج میں محمد ارشد کے فن پاروں کی نمائش شروع ہوگئی

زکریا یونیورسٹی کالج آف آرٹس کے لائبریرین محمد ارشد کے فن پاروں کی نمائش شروع ہوگئی۔
جس میں انہوں نے یونیورسٹی لینڈ سکیپ ، عمارتوں اور قدرتی مناظر کو اپنے برش سے پینٹ کیا ہے اور تمام طرح کے میڈم میں کام کیا ہے ، فن پاورں کی نمائش کا افتتاح پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ عمر نے کیا ۔
اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ارشد نے جو کام کیا ہے وہ کے مشاہدے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوں نے انتہائی فنکاری سے اپنے احساسات کو پینٹ کیا ہے ، طلبا و طالبات ان کے فن پاروں سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے ۔


















