Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی سے نکالے گئے طلباء کی تصاویر مرکزی گیٹس پر آویزاں کردی گئی

سیکورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد زکریا یونیورسٹی حکام نے لڑائی جھگڑوں میں ملوث ایسے طلباء جن کی کیمپس میں داخلے پرپابندی ہے کی تصاویر مرکزی گیٹس پر آویزاں کردی گئی ہیں۔
جس میں پی ایس ایف ، ایم ایس ایف کے طلبا شامل ہیں ۔
سیکورٹی حکام کے مطابق ان کی کیمپس میں داخلے پرپابندی ہے، اس لئے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان عناصر کو کسی صورت بھی کیمپس میں داخل نہ ہونے دیں اور جن کے خلاف پولیس کیسز ہیں ان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔



















