پنجاب بھر میں سکولوں میں تین ماہ کی فیس اکھٹی وصول کرنے پر پابندی لگادی گئی

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں تین ماہ کی چھٹیوں میں اکھٹی فیس وصول کرنے پر پابندی لگادی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں تمام پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء سے ماہانہ بنیاد پر فیسوں کی وصولی کریں، تین ماہ کی ایڈوانس فیس وصول کرنے کی اجاز ت نہیں ہے ۔
اگر کوئی پرائیویٹ سکول اکھٹی فیس وصول کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، والدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر سکول انتظامیہ ایک ماہ سے زائد فیس وصول کرنے کی کوشش کریں یا مطالبہ کریں تو وہ اپنے ضلع کے سی ای او کواطلاع دیں تاکہ اس سکول کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔
جبکہ اس سلسلے میں محکمہ سکولز نے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کردیا ہے اور سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس نمبر کے پوسٹر سکول میں آویزاں کئے جائیں ۔



















